کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں بچے اس وقت کورونا وبا کے خوف سے گھروں میں محدود ہیں۔ لیکن انہیں اگر پڑھایا نہ گیا تو وہ بہت تیزی سے اپنا سبق بھولتے جائیں گے ۔اس ضمن میں امریکہ اور یورپ کے اساتذہ نے بعض طریقے بیان کئے ہیں جو ان والدین کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ اساتذہ کے مطابق گھر کا ایک کمرہ مجازی سکول کیلئے مختص کیجئے اور بچوں کو یونیفارم پہنا کر بٹھائیں۔ بچوں سے لکھوائیں اور پلانر کے تحت انہیں کام دیجئے ۔ہر ایک سبق کے بعد انہیں فراغت کے کچھ لمحات دیجئے ۔ اپنے اردگرد یا آن لائن استاد سے بھی مدد لی جائے ۔