مکرمی !بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے حالانکہ ہم مسلمان معاشرے میں رہتے ہیں بچے آسان شکار اور کمزور ہیں۔ زینب کیس اس کی ایک اچھی مثال ہے جس کی سماعت 11 ماہ سے زیادہ عرصہ جاری رہی اور اس طرح کے معاملے کو ٹھکانے لگانے میں یہ سب سے کم عرصہ تھا بصورت دیگر ایسا ہی نہیں ہوتا ہے۔ انصاف کے حصول کے لئے سول سوسائٹی نے زینب کے لئے آواز اٹھائی جس کی وجہ سے اس مختصر وقت میں مقدمے کی سماعت کو پورا کرنا ممکن ہوگیا ۔ یہ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے معاملات میں جلد انصاف کو یقینی بنایا جائے ۔ہمارے پاس خصوصی بچوں کے تحفظ کی عدالتیں ہونی چاہیئں تاکہ مختصر طور پران معاملات کو نمٹایا جاسکے۔ہم یہ کہہ سکیں کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جو فوری انصاف مہیا کرتا ہے۔ ( بلال شبیر،اسلام آباد)