لاہور( کلچرل رپورٹر )اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔انسٹاگرام پر آرٹ ورک پر مبنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں کوک سٹوڈیو سیزن 4 میں شامل گانا 'نندیا رے ' خصوصی طور پر لگایا گیا تھا۔ماہرہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی نیند سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ 'مجھے بچپن سے ہی نیند کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مجھے میرے بڑوں نے اس متعلق یہی بتایا ہے ۔'اداکارہ نے لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی۔ماہرہ نے لکھا کہ 'میں ہمیشہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی اور یہ تصور کیا کرتی تھی خدا سب دیکھ رہا ہے ۔