کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں غیراخلاقی ویڈیوزپرٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق دائردرخواست پرجنسی اورغیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ویڈیوزاپ لوڈ کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی،عدالت نے ٹاک ٹاک پابندی سے متعلق درخواست واپس لینے پرکیس نمٹا دیا،جمعرات کوسماعت کے موقع پرجسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف ٹک ٹاک ہی نہیں ہرقسم کی سوشل ایپ سے غیراخلاقی مواد ہٹایا جائے ،ملک مخالف،ہراسمنٹ جیسی ویڈیوز بھی فوری ہٹائی جائیں،عدالت نے جنسی اورغیراخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ویڈیوزاپ لوڈ کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کی بھی ہدایت کردی،عدالت نے کہا غیراخلاقی مواد روکنا پی ٹی اے کی بنیادی ذمہ داری ہے ،جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا اگرویڈیوزاپ لوڈ ہو تو فوری ہٹائی جائیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ جہاں بچہ رویا ہم نے موبائل پکڑا دیا خدارا نئی نسل کو بچائیں،دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی آپکو کوئی نہ کوئی فلٹرلگانا پڑیگا۔ پی ٹی اے حکام نے کہا ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹا دیا گیا،غیراخلاقی ویڈیو ہٹانے کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں،عدالت نے ٹاک ٹاک پابندی سے متعلق درخواست واپس لینے پرکیس نمٹادیا۔