اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) ملک میں 6نئے پولیو کیس سامنے آگئے ہیں۔ اسلام آباد میں قائم سرکاری لیبارٹری نے نوشہرہ ضلع میں قائم خیر آباد بافغان مہاجر کیمپ میں افغان مہاجر 14 ماہ کے بچے بلال احمد ولد غلام احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں 4،ضلع نوشہرہ میں ایک اور ضلع راولپنڈی میں ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔پولیو کا شکار ہونے والوں میں4لڑکے اور دو بچیاں شامل ہیں جن کی عمریں 13 ماہ سے 31 ماہ کے درمیان ہیں۔