بچیانہ(نمائندہ92نیوز)قابل اعتراض تصاویر بنا کر بیوٹی پارلرچلانے والی خاتون کوبلیک میل کرنیوالے 2 افراد گرفتار کر لئے گئے ، ذرائع کے مطابق چک 109گ ب کی رہائشی جس نے بیو ٹی پارلر بنا رکھا ہے ،اسکی اپنی ملاز مہ کے کزن نویدکیساتھ دوستی ہوگئی۔اس دوران نوید نے اُس کی قابل اعتراض تصاویر بنا کر اُسے بلیک میل کر کے تین لاکھ روپے کی خطیر رقم بٹو رلی، پولیس نے اِرم کی درخواست پر کار روائی کرتے ہوئے مقدمہ درج ، نوید اور عمران کو گرفتار کر لیا ۔