واشنگٹن( ویب ڈیسک) کمسن بچوں کے دانت نکلنے کا عمل شروع ہوتا ہے تو وہ کاٹنا شروع کردیتے ہیں، بچوں کا یہ فطری عمل کیوں ہوتا ہے ؟ اس کی وجہ ماہرین نے تلاش کرلی۔امریکی یونیورسٹی آف مشیگن ہیلتھ سسٹم کے ماہرین اس بات کی وجہ کو کافی عرصے سے تلاش کررہے تھے ، البتہ اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ وجہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ماہرین نے اس حوالے سے ایک مطالعاتی تحقیق کی، اس دوران دانت نکلنے والے بچوں کا بغور مشاہدہ کیا گیا اور اُن کے کاٹنے کے عمل پر غور کیا گیا۔ تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بچوں کے دانت آنا شروع ہوتے ہیں تو اُن کا دوسروں کو کاٹنا فطری عمل ہے ، البتہ یہ اس بات کی بھی نشانی ہے کہ جن بچوں میں پیدائشی طور پر مایوسی، دباؤ یا طاقت کی کمی ہوتی ہے وہ یہ سب کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بچوں کو تکلیف میں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ وہ اظہار کس طرح کریں تو وہ قدرتی طور پر کاٹنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس کے جواب میں ملنے والا ردعمل کمسن کو مزید طاقتور بناتا ہے ۔