لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ ، پاکپتن، پسرور (کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، تحصیل رپورٹر) شیخوپورہ میں بھنگ کے نشے میں دھت ملنگ نے خاتون سمیت چار ساتھی ملنگوں کو قتل کر دیا جبکہ دیگر واقعات میں باپ بیٹے سمیت6 افراد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقہ شرقپور روڑ پرواقع بابا بودے شاہ دربار میں بھنگ کے عادی ملنگ ناصر نے نشہ میں دھت ہو کر جھگڑے کے دوران اپنے ہی4 ساتھی ملنگوں کو آہنی گینتی کے وار سے قتل کردیا اور نعشیں قریبی سیم نالہ میں پھینک دیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی لاشیں برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 70 سالہ بابا نشان ، 60سالہ بابا ہیرا،45 سالہ سائیں اختر اور55 سالہ مائی صاحبہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم ناصر کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا اور دربار کو غیر معینہ مدت تک سیل کردیا ۔ لاہور میں شیراکوٹ کے علاقے میں بکر منڈی سے اغوا ہونے والے 2 سا لہ بچے ایان کو مبینہ طو ر پر زیا دتی کا نشا نہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا اور لا ش پھینک دی۔ پو لیس کے مطابق بچہ 28 ستمبر کی شام گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔سیالکوٹ میں پسرور تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ڈیرہ پر سوئے ہوئے باپ بیٹے محمد ریاض اور محمد صفدر کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ اوکاڑہ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند علی نے تیز دھار چھری سے اپنی 60 سالہ بیوی شمیم اختر کو گردن کاٹ کر قتل کر دیا اور خود کو مارنے کی کوشش میں زخمی کر لیا۔ اوکاڑہ ہی میں مقبول احمد نے بیوہ بہو فیضان بی بی سے اپنے ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے ساتھیوں محمد آصف اور ساجد مقبول سے ملکر اسے تشدد کرکے مار ڈالا ،مقتولہ کاخاوند 3سال قبل فوت ہوگیاتھالیکن سسر کی زیادتی کے بعد مقتولہ نے 20یوم قبل ایک ناجائز بچی کو جنم دیا تھا۔ پاکپتن میں تھانہ سٹی عارفوالا کی حدود میں مین قبولہ روڈ پر گرین ٹاؤن میں ارشاد الحق نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔