پرتھ(اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ میں ایک اور نئی جدت آرہی ہے ۔ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں نئی اسمارٹ گیند متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، گیند میں مائیکرو چپ نصب ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطاق کوکابرا کی نئی اسمارٹ گیند تجربے کے آخری مراحل میں ہے ،یہ نئی گیند ریلیز پوائنٹ،پری باؤنس اور پوسٹ باؤنس کی رفتار کے اعداد و شمار دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، یہ مستقبل میںامپائرز اور ڈی آر ایس سسٹم کیلئے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، گیند بیٹ سے لگی یا گراؤنڈ کی گھاس سے ٹکرائی اور کیچ کی صورت میں بھی مائیکرو چپ کے ذریعے پتہ چل جائے گا۔یہ گیند متنازع کیچز کا فیصلہ بھی کرسکے گی۔