کینبرا ( سپورٹس ڈیسک )بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا ۔رواں سال بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 54 کی بجائے 42 دن پر مشتمل ہو گا جو 17 دسمبر سے 27 جنوری تک کھیلا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ سال کئی کھلاڑیوں اور ایڈمنسٹریٹرز نے بی بی ایل کے طویل دورانیے پر بات کی تھی ۔