بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں انسان سے مشابہ روبوٹس توجہ کا مرکز بن گئے ۔نمائش میں معروف کمپنی کے تیارکردہ77 کلو وزنی روبوٹ نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی،انسان سے مشابہ یہ روبوٹ بوتل کا ڈھکن کھولتا ہے اور پانی کپ میں ڈالتا ہے ۔نمائش میں 100سے زائد اداروں کے سات سے زیادہ روبوٹس جمع ہیں۔