لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز عثمان خان شنواری اور فہیم اشرف کا آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش سے معاہدہ ہو گیا۔ دونوں کرکٹرز ایونٹ کے دوران میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے ۔ شنواری پہلے بھی میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کر چکے ہیں، آسٹریلوی راؤنڈر فہیم اشرف پہلی بار آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں شرکت کرتے نظر آئیں گے ۔لیگ کے دوران عثمان خان شنواری پہلے پانچ جبکہ فہیم اشرف پہلے آٹھ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے 8 فروری تک جاری رہے گی۔ ارون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ، شان مارش، محمد نبی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے ۔