رانچی (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل سے رانچی میں شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ یادرہے کہ بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 137 رنز سے شکست دیکر 2-0 کی ناقابل شکست فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے ۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض فاف ڈوپلیسی انجام دیں گے ۔