نئی دہلی (نیٹ نیوز) خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے آ ئی ایس آر او نے کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر خلائی گاڑی اتارنے کے لیے اپنا مشن اب 22 جولائی کو روانہ کرے گا۔ قبل ازیں یہ مشن پیر 15 جولائی کو بھیجا جانا تھا مگر لانچ سے محض ایک گھنٹہ قبل راکٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ چندریان ٹو مشن چاند کے اُس حصے پر اتر کر وہاں پانی کی موجودگی پر تحقیق کرے گا جو زمین سے دکھائی نہیں دیتا۔