راولپنڈی(نیٹ نیوز)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے بھارت 27 فروری کبھی نہیں بھولے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان ائیر فورس کو ملک کا فخر قرار دیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان اور بھارتی طیارے گرانے والے سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی زیرقیادت پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے ۔ ترجمان پاک فوج نے ’’مجاہدین افلاک کو سلام‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔