مکرمی ! پاکستان نے جس روز سکھوں کے مقدس مقام گرودوارہ کرتار پور تک دنیا بھر کے سکھوں کو رسائی دی اسی روز بھارت کی سپریم کورٹ نے اپنے متعصبانہ فیصلے سے دنیا پر ثابت کر دیا کہ بھارت صرف ہندئوں کا ہندوستان ہے ہندووں کو 450 برس بعد یاد آیا کہ یہ تو ان کا مقدس مقام مندر تھا اور انہون نے ضد نفرت غصہ اور انتقام کی قوت سے اسے تم سے چھین لیا۔ تو کیا اب بابری مسجد مین کبھی اللہ کا نام بلند نہین ہو گا؟کبھی نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مین درود نہین پڑھا جائے گا؟امارات میں اللہ اور رسول کے ماننے والو !مندر بنا کر دینے والو کچھ سنا تم نے؟مسجدیں تو لاکھوں ہیں اور لاکھوں اور بنیں گی ان شا اللہ مگر اگر آقاﷺ کی امت کے ڈیڑھ دو ارب مسلمانوں اور ان کے بے حمیت حاکموں اب سجدہ گاہوں کی جگہ بت رکھے جائین گے اللہ کی وحدانیت کے مقام پر شرک کیا جائے گا اور تمہاری غیرت اور حمیت پر قہقہے لگا ئے جائین گے۔مگر نہیں ان شااللہ جنم بھومی کا یہ غلط فیصلہ ہندوستان کی کوکھ سے ایک نئے پاکستان کی جنم بھومی میں بدلے گا۔تم پچھتائوگے … ان شا اللہ (جواد احمد)