واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پرعائد کردہ واپس لے ۔گزشتہ روزسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملے پر بات کروں گا کہ سالوں سے بھارت امریکہ پر ڈیوٹی عائد کررہا ہے اور حال ہی میں اس ٹیرف میں مزید اضافہ کیا، یہ ناقابل قبول ہے ، یہ محصولات لازمی طور پر ختم ہونے چاہئیں۔