ممبئی(اے پی پی) بھارت میں پائلٹوں کی کمی اوربعض ہوائی اڈوں پر پرواز سے قبل پائلٹوں کوجاری ہونیوالے تحریری نوٹیفکیشن ( این او ٹی اے ایم) کے باعث انڈیگوایئرلائنز نے تقریباً130پروازیں منسوخ کردیں۔ذرائع کے مطابق یہ تعداد ایئر لائنز کی تمام پروازوں کا 10فیصد ہے ۔اس سلسلے میں انڈیگو کے ترجمان اور چیف آپریشن افسر وولفوگینگ پروک شاور کو بھیجے گئے سوالات کاکوئی جواب موصول نہیں ہوا۔