نئی دہلی (این این آئی)رواں سال دہلی میں ہوئے مسلم کش فسادات کی چارج شیٹ پولیس نے عدالت میں جمع کرادی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے جے شری رام کے نعرے نہ لگانے پر مسلمانوں پر حملہ کر کے 9 افراد کو قتل کردیا تھا، قتل کئے گئے 9افراد میں سے ایک حمزہ کے قتل کے سلسلے میں گوکال پوری پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر کی چارچ شیٹ پر پولیس نے کہا دہلی میں فسادات کے دوسرے دن 25فروری کو ’’کٹر ہندو ایکتا ‘‘ کے نام سے انتہا پسند ہندوؤں نے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا تھا۔