حیدر آباد(نیٹ نیوز)بھارت میں دلت رہنما اوربھیم آرمی کے شریک بانی چندر شیکھر آزاد کوحراست میں لے لیا گیا۔چندرا شیکھر آزاد کو حیدر آباد سے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج پر گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق انتظامیہ نے احتجاج کی اجازت نہیں دے رکھی اور دلت رہنما کواس سے روکنے کیلئے حراست میں لیا گیا۔چندر شیکھر آزاد کو 10 روز قبل ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔