نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان اور بالخصوص پیاز کی قیمت آسمان پر پہنچنے کی وجہ سے اترپردیش میں دلہا نے منہ دکھائی میں دلہن کو پھولوں کے بجائے پیاز اور لہسن کا ہار پہنایا۔ دلہن دلہا نے ایک دوسرے کو پیاز اور لہسن کا ہار پہنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا اور زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ کیا۔شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی نوبیاہتا جوڑے کو سبزیوں کے ہی ہار پہنائے ۔ قبل ازیں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 10 دسمبر کو ہونے والی شادی میں دوستوں نے دلہا دلہن کو ڈھائی کلو پیاز تحفے میں پیش کی۔