گوہاٹی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست آسام میں ہزاروں طلبہ نے مودی حکومت کی طرف سے صرف غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کے حوالے سے بل منظور کرنے پر احتجاج کیا۔بل کے خلاف دارالحکومت گوہاٹی کی سڑکوں پر ایک ہزار سے زائد طلبہ اور سماجی کارکنان جمع ہوئے جنہوں نے بل کی مخالفت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،یہ بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے ،آسام میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہجرت کرکے آنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے ،حکومت کے ناقدین نے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کو مسلم مخالف قرار دیا ہے ۔