لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے رہنما ؤ ں سردار محمد طا ہر ڈوگر،شر یف الدین قذافی،صاحبزادہ عبداللہ ثا قب،علامہ رب نواز جلالی نے بھارت میں ہونے والی قتل و غارت گری اور مساجد ومدارس پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وجبر کی انتہا کردی گئی، بھارتی سرکاری سرپرستی میں مساجد ومدارس کے تقدس کو پامال اور مذہبی آزادی کو سلب کردیا گیا ہے ، مسلمانوں کو جنونی ہندووپولیس تشدد کا نشانہ انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کررہے ہیں، اقلیتوں کے تحفظ کے علمبردار آج کہاں ہیں کیوں خاموش ہیں کیا بھارت اقلیت کے ساتھ دہشتگردی نہیں کررہا،بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا جانتے ہیں پاکستان جہاد کا اعلان کرئے بھارت کو نقشے سے مٹا دینگے ،دین اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو تمام مذاہب کا احترام اور ان کی عبادتگاہوں کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔