بھارت(نیٹ نیوز) بھارتی شمالی ریاست اُتر پردیش کے ضلع بریلی کے ایک گاؤں میں ایک کچی قبر سے نومولود زندہ بچی برآمد ہوئی۔مقامی پولیس کے مطابق ایک شخص اپنی نومولود متوفی بیٹی کے لیے قبر کھود رہا تھا کہ 3 فٹ کی گہرائی پر اس کا بیلچہ ایک مٹی کے برتن سے ٹکرایا۔جس میں زندہ بچی کو رکھا گیا تھا۔ اس شخص نے جب برتن کو ہٹاناچاہا تو اس میں ایک نومولود بچی موجود تھی جس کی سانسیں بحال تھیں۔بچی کوفوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرعلاج ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کو ڈھونڈا جارہا ہے ۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ بچی کو والدین کی رضامندی سے دفن کیا گیا تھا۔