کراچی ( 92 نیوزرپورٹ)بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور شہری قوانین میں ترمیم کیخلاف پاکستانی لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد بھی میدان میں آگئے ،سابق پاکستانی بلے باز نے بھارت کو کرکٹ کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں جاوید میانداد نے کہا کہ اس وقت بھارت میں جیسے حالات ہیں اس کے پیش نظر تمام پروفیشنل ٹیموں کو بھارت نہیں جانا چاہئے ، میں آئی سی سی سے بھی مطالبہ کرتا ہوں بھارت کو کسی بھی ایونٹ میں مدعو نہ کیا جائے ،سابق کپتان نے کہا پاکستان نہیں بلکہ بھارت کھیلوں کے لیے محفوظ ملک نہیں،تمام ممالک کو خبردار کرتا ہوں وہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردیں اور آئی پی ایل کا بھی بائیکاٹ کریں ،کشمیر اور مسلمانوں کے لیے بھارت میں نفرت کی آگ پھیلی ہوئی ہے بھارت میں جیسے حالات چل رہے ہیں ہم سپورٹس والوں کو بھی آگے آنا چاہئے ۔