رائے پور (نیٹ نیوز) بھارت کے شہر رائے پور میں ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے اور والدین نے ان کے نام ’’کورونا‘‘ اور ’’کووڈ‘‘ رکھ دئیے ۔ جڑواں لڑکی اور لڑکے کی پیدائش لاک ڈاؤن کے دوان ہوئی۔ والدین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں ہم نے کئی رکاوٹوں کا سامنا کیا، ہم نے یہ نام اس لئے رکھے تاکہ دنیا بھر میں ان مشکل حالات کے باعث پیدا ہونیوالی رکاوٹوں کو یاد رکھا جاسکے ۔