لاہور(نیٹ نیوز) کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں بیان دینے پربھارت نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا۔بھارتی وزارت داخلہ نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد ویزہ روکا۔طاہر القادری کے مطابق انہیں بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی طرف سے دعوت دی گئی تھی۔طاہر القادری کو معروف بھارتی مذہبی شخصیت قلب جاوید کے ذریعے دعوت نامہ دیا گیا تھا۔ ان کا دورہ پاک بھارت خیرسگالی، اعتمادسازی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تھا۔تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک ان کا دورہ آفیشل طورپرمنسوخ نہیں ہوا تاہم اس وقت جو حالات بن چکے ہیں ایسے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا بھارت جانا سکیورٹی رسک ہے ۔ دوسری جانب احمد آباد بھارت میں تحریک منہاج القرآن کے چیئرپرسن نادعلی نے بتایا کہ پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا ۔