اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے ، آئے روز خوفناک اور ہولناک واقعات ہو رہے ہیں۔ 70 سالہ بزرگ کو اسکے ننھے نواسے کے سامنے شہید کر دیا گیا۔گزشتہ روز جاری بیان میں مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت کی دہشتگرد فوج اپنے ہتھیاروں سے کشمیریوں پر تجربات کر رہی ہے ۔ بیگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے ،مگر کوئی پوچھنے والا نہیں،کیا کشمیری انسان نہیں ؟۔