مکرمی! اسرائیل بھارت اور ان کے دیگر حامی پْرامن انسانیت کے خلاف بھیانک ترین مکروہ ترین جرائم کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ عالمی عدالت انصاف سلامتی کونسل بھی مسلسل غیر ذمہ دار ی کا رویہ روا رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی آنکھیں کان بند ہیں۔ مسلمان حکومتوں ، حکمرانوں میں نااتفاقی بھی ان ظالموں ، درندوں بھیڑیوں جو کہ پْرامن انسانیت کے خلاف بھیانک ترین مکروہ ترین جرائم مسلسل کر رہے ہیں کی حوصلہ افزائی کر کے ان کو تقویت بخش رہے ہیں۔ برِصغیر پاک و ہند کا جغرافیہ تبدیل ہونے کے قریب ہے۔ مستقبل قریب میں برصغیر پاک و ہند اسلامی جمہوریہ پاکستان ، خالصتان و بھارت ، ناگا لینڈ ، عیسائی ریاست پر مشتمل ہو گا اس طرح یہ خطہ ایٹمی جنگ سے محفوظ ہو جائے گا مسلم حکمران فوری طور پر عالمی افواج و عالمی اسلامی افواج کو خوراک ادویات کے ساتھ عالمی ریڈ کراس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے ورنہ بھیانک ترین المیہ وقوع پذیر ہونے کے قریب ترین ہے۔ اس سے بچا جا سکے۔ (راشد عزیز لاہور)