نئی دہلی(آن لائن) بھارت معروف پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے بھی بھارت کی انتہا پسند ہندوؤں کی نمائندہ جماعت آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے ۔ انہوں نے جنونی ہندوؤں کے ترجمان بننے کی کوشش میں سرگرداں رہنے والے موہن بھاگوت کے خلاف تھوڑی سے ’سچائی‘ بیان کی تو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پنجابی گلوکارہ کے خلاف نفرت انگیز مواد کی تشہیر شروع ہوگئی ہے ۔ہارڈ کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر 11/26 کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہیمنت کرکرے سے متعلق لکھی گئی کتابWho Killed Karkare کے صفحہ اول کی تصویر شیئر کی ہے ،انہوں نے موہن بھاگوت کونہ صرف واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے بلکہ ملک میں ہونے والے 11/26 ممبئی حملہ اور پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں بھی اسے ملوث قرار دیا ہے ،ہارڈ کور نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔