ماسکو(شاہد گھمن سے ) روس نے کہا ہے کہ لداخ میں چین اور بھارت میں سرحدی کشیدگی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ نمائندہ 92نیوز کے سرحدی تنازع اور خطے کی خراب ہوتی صورتحال کے متعلق سوال پر ترجمان وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم اس اعتماد کا اظہار کرتے ہیں کہ بیجنگ اور نئی دہلی باہمی بات چیت کے طریقہ کار کے ذریعے اس مسئلے کا قابل قبول حل تلاش کر لیں گے ۔