نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بابری مسجد کی جگہ فوری طور پر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر آئندہ سال شروع کئے جانے کا امکان ہے جس کے لئے مکر سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر سنگ بنیاد کی تقریب رکھے جانے کی اطلاعات ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق رام مندر کی تعمیر 2022 میں اترپردیش میں ہونے والے انتخابات میں اہم پیشرفت ہوسکتی ہے جبکہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیاناتھ بھی اس پراجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے اسے جلد شروع کرنے کے خواہش مند ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رام مندر کے 1989 کے نقشے کے لئے مندروں کی تعمیرکے ماہرین سے بھی رابطہ کرلیا گیا ۔