نئی دہلی (نیٹ نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستانی سرحد پر گشت کیلئے 200جدید جنگی گاڑیاں تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں سوویت دور کی گاڑیوں کی جگہ تعینات کی جائینگی جن کی مدت پوری ہو چکی ہے اور وہ بہترین کارکردگی دکھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، نئی گاڑیاں اہلکاروں کو بائیولوجیکل اور کیمیکل حملوں سے تحفظ بھی فراہم کریں گی۔