اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے ‘سلامتی کونسل میں شامل ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے ذمے دارہیں، اگرکوئی بھی تنازعہ ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں کرفیو کو 18 دن ہوگئے ، لوگوں کوخوراک اوردوائیں نہیں مل رہیں، مقبوضہ وادی میں چھوٹے بچوں کو بھی اغوا کیا جا رہا ہے ، کرفیو دنوں کا نہیں لگتا یہ سال تک کا بھی ہوسکتا ہے ، مودی سرکارغلط سمجھتی ہے کہ وہ اس سے بچ جائے گی، بھارتی سرکار نے تو کشمیریوں کو کچھ سمجھا ہی نہیں ، امریکہ کی مسئلہ کشمیرپر ذمے داری بنتی ہے ، اگرمسئلے کوحل نہیں کیا گیا تو بات جوہری جنگ کی طرف بھی جاسکتی ہے ۔