نیویارک(آن لائن)امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے بھارتی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے وادی میں کرفیو اور ذرائع مواصلات پر پابندی ہٹائے تاکہ وہاں کی اصل صورتحال واضع ہو سکے ۔انہوں نے کہا مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری بھی قبول کرے اور اس کے ذمہ داران کو سزا دی جائے ۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کی جانب سے 41 روز سے جاری لاک ڈاؤن اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کی پرزور مذمت کی اور کہااس کے باعث وادی میں ذرائع مواصلات کی پابندی عائد کی گئی ہے ، زندگی بچانے والی ادویات کا فقدان پیدا ہو گیا اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ 3ہزار سے زائد افراد کو بنا کسی جرم کے پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے ۔