مانچسٹر(سپورٹس ڈہیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھارت کے خلاف اہم ترین میچ کے دوران جمائیاں لینے کی وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ کے میچ میں شکست کے بعد سے قومی ٹیم میں اختلافات کی مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد بھارت کیخلاف کھلائی جانے والی ٹیم سے خوش نہیں تھے ۔سرفراز احمد قومی ٹیم کے سینئر آل را?نڈر شعیب ملک اور عماد وسیم کو بھارت کیخلاف میچ میں موقع دینے کے حق میں نہیں تھے اور ان کی جگہ محمد حسنین اور آصف علی کو کھلا نا چاہتے تھے تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق شعیب ملک اور عماد وسیم کو بھارت کیخلاف میچ کھلوانے کے حق میں تھے ۔ اسی باعث میچ سے قبل رات کو قومی ٹیم کے کپتان، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے درمیان طویل بحث ہوئی ۔