نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ا س کی مرکزی سپانسر کمپنی اوپو نے اپنا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی موبائل بنانے والی کمپنی اوپو نے 2017 میں ٹیم انڈیا کے سپانسر شپ حقوق حاصل کیے تھے ۔ اوپو نے مارچ 2017 میں کرکٹ کی سب سے مہنگی ترین سپانسر شپ کے بذریعہ بولی حقوق حاصل کیے تھے ،انہوں نے 1079 کروڑ بھارتی روپے کے عوض سپانسر شپ معاہدہ کیا تھا۔ بولی میں دوسرے نمبر پر چینی موبائل فون کمپنی ’ ویوو‘ رہی تھی جس نے 786 کروڑ روپے کی بولی دی تھی۔اس معاہدے کے تحت اوپو کمپنی ٹیم انڈیا کے ہر میچ کے عوض بھارتی کرکٹ بورڈ کو 4 کروڑ 61 لاکھ روپے ادا کرتی ہے جبکہ آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کا میچ ہو تو یہ رقم 1 کروڑ 56 لاکھ روپے ہوتی ہے ۔