کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی فضائی حدود کی بھارت کے لیے بندش میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق ٹرانزٹ اور اوور فلائی روٹ پر 15 جون تک پابندی کا نیا نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی فضائی حدود نئے حکمنامے تک بند رہے گی، ایسٹرن ایئر سائڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے ، بھارتی مسافر طیارے 70 فیصد پاکستانی حدود استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 27 فروری سے بند پاکستان کی فضائی حدود کو 31 مئی کو کھولا جانا تھا۔