کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کی فضائی حدود میں بھارت سے اوور فلائنگ کیلئے 3روٹس کے استعمال میں مزید توسیع کردی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق کمرشل پروازوں کیلئے بھارت سے پاکستانی ائیراسپیس پر اوور فلائنگ کے 3روٹس 28 جون تک بدستور کھلے رہیں گے ،ان روٹس میں پہلا بھارت سے بحیرہ عرب سے پنجگور ہوتا ہوا ایران جاتا ہے ، دوسرا روٹ انڈیا سے آکر بحیرہ عرب سے پنجگور ہوتا ہوا ایران جاتا ہے اور تیسرا روٹ ایران سے جیوانی اور پھر بدین کے قریب سمندر سے ہوتا ہوا انڈیا جاتاہے جبکہ بھارت جانے اور وہاں سے آنے والے بقیہ تمام اوور فلائنگ روٹس 28جون تک بدستور بند رہیں گے ۔