بہار (نیٹ نیوز) بھارت میں بے حس ہسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا ، دردِ زہ میں مبتلا خاتون نے سڑک پر ہی 3 بچوں کو جنم دے دیا، ریاست بہار میں 30 سالہ خاتون رینکو دیوی کو ہسپتال لایا گیا تھا، چند عمر رسیدہ راہ گیر خواتین حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو ایک گلی میں لے گئیں اور سرراہ پردہ لگا کر ڈلیوری کا عمل انجام دیا۔ خاتون نے بہ یک وقت دو لڑکوں اور ایک لڑکی کو جنم دیا ہے ، رینکو دیوی کے شوہر نے حکومت سے ہسپتال کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ، خاتون اور بچے خیریت سے ہیں تاہم بچوں کا وزن کم ہے ۔