نئی دلی( نیٹ نیوز ) بھارت میں 3 روز کے دوران ایک ہی ریاست میں دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس بار حادثے میں عملے کو معمولی چوٹیں آئیں۔ریاست اترکھنڈ میں ایک اور ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا۔تین دن کے دوران یہ دوسرا ہیلی کاپٹر اترکھنڈ میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس بار حادثے میں عملہ محفوظ رہا۔ریسکیو اداروں نے پائلٹ اور معاون پائلٹ کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔