نئی دہلی( 92 نیوزرپورٹ)بھارت میں مسلمانوں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ لاک ڈائون کے باعث بھوک سے پریشان ہندوخاتون کے گھر کھانے پینے کی اشیاپہنچادیں۔ مسلمانوں کی اعلیٰ ظرفی دیکھ کرہندوخاندان فرط جذبات سے آبدیدہ ہوگیا۔ ویڈیوپیغام میں خاتون نے کہالاک ڈائون میں کوئی کام نہیں ، سب گھر بیٹھے ہیں، سب سامان ختم ہو گیا، سوچ رہی تھی کہ کھانا کیا بناؤں گی، اسی فکر میں بیمار پڑگئی تھی،شام کومسجدسے مفتی صاحب اوردولڑکے آئے اور مجھے ڈھیر سارا راشن دے گئے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اور کسی چیز کی ضرورت ہو تو ہمیں یاد کیجئے گا۔