نئی دہلی(صباح نیوز)کورونا وبا کے سبب پیدا شدہ مالیاتی بحران نے نوجوان گریجویٹس کی امیدوں کی چکنا چور کر دیا ہے ۔ ملازمت کے امکانات محدود ہونے کی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جاب مارکیٹ کو دوبارہ پوری طرح بحال ہونے میں ابھی برسوں لگیں گے ۔جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے قبل سمرن ٹنڈن ایک بڑے انوسٹمنٹ بینکنگ کمپنی میں جوائن کرنے کی تیاریاں کر رہی تھیں۔ لیکن کمپنی نے ان کے آفر لیٹر کو اچانک منسوخ کر دیا اور اس کے بعد سے اب تک متعدد کمپنیاں ملازمت کے لیے سمرن کی درخواستوں کو مسترد کر چکی ہیں۔