ممبئی (نیٹ نیوز ) ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن کے اداکار سوشیل گوڑا کی موت اپنے آبائی شہر منڈیا میں خودکشی سے ہوئی۔30 سالہ سوشیل گوڑا کی خودکشی کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس کی موت سے اس کے خیرخواہوں ، دوستوں اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑگئی۔سوشیل گوڑا نے رومانوی سیریل انتھا پورہ میں کام کیا۔سوشیل اداکار کے علاوہ فٹنس ٹرینر بھی تھا۔سوشیل کناڈا فلم انڈسٹری میں اپنے آپ کو منوانے کیلئے کوشاں تھا۔ اس نے آنے والی فلم سالگا میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے جس میں دونیا وجے نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔