نئی دہلی (این این آئی )بھارتی بینک ملازم نے اپنی ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی جسے صارفین خوب پسند کر رہے ہیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آنند مہیندرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھارتی خاتون اپنا چیک بینک ملازم کو چیک دیتی ہے اور پھر ہاتھوں میں دستانے اور منہ پر ماسک لگائے بھارتی بینک ملازم وہ چیک اپنے دوسرے ساتھی کو دیتا ہے ۔،جب وہ بینک ملازم اپنے ساتھی کو وہ چیک کیش کرنے کے لیے دیتا ہے تو اْس کا ساتھی اس چیک کو پکڑنے کے لیے چمٹے کا استعمال کرتا ہے ۔بھارتی بینک ملازم چمٹے کی مدد سے چیک لیتا ہے اور پھر چیک کو میز پر رکھ کر گرم استری اس چیک پر رکھ دیتا ہے جب وہ چیک گرم ہوجاتا ہے تو پھر وہ چیک کو ہاتھ لگاتا ہے ۔