رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل احمد منج نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 20 اگست کو ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوا، بھارتی جارحیت سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں حال ہی میں بھارتی فورسز نے چار کشمیریوں شہید کر دیا، مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ، عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔