نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلوں کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کتے کو سلیوٹ کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ جنرل ڈھلوں کی یہ تصویر امرناتھ یاترا کے دوران لی گئی تھی جب وہ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے تو وہاں تعینات اہلکاروں کیساتھ ایک فوجی کتا بھی موجود تھا جس نے جنرل کو سلیوٹ کیا جس کے جواب میں جنرل نے بھی انہیں سلیوٹ کیا۔حکام کے مطابق یہ کتا آپریشنز کے دوران بارودی مواد سونگھنے کی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے ۔