سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارتی دہشتگردی کے شکار معمرذہنی معذور شخص کی لاش پاکستان کے حوالے کردی گئی ۔بھارت پاکستان سے دشمنی میں اندھا ہوگیا ایک اور بزدلانہ وار کرتے ہوئے ورکنگ باونڈری چارواہ سیکٹر سے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 60 سالہ ذہنی معذور پاکستانی شہری اﷲ رکھا کو شہید کردیا،بھارتی حکام نے چارواہ سیکٹر کے مقام پر شہید شہری کی میت رینجر حکام کے حوالے کی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو پسرور منتقل کردی گئی ہے ۔