مکرمی ! پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو قابل احترام نگاہوں سے دیکھا ہے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا، کیوں کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں قیام امن کے لیے ناگزیرجانتا ہے۔بھارت طویل عرصے سے اقوام متحدہ اور’’ یو این او کے فیکٹ فینڈنگ مشن‘‘ کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہا ،بھارت کو یہ خوف لاحق ہے کہ جمہوریت کی دھجیاں اڑانے والے کے راز کھل جائیں گے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر میں بھارتی جبری قبضہ اور بے دریغ حملوں کے تناظر میںجس طرح بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے ایسے میں اقوام متحدہ کشمیر میں اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کرے ۔یواین او فورم کے اشتراک سے دلیرانہ کرادار ادا کرے کیوں کہ یہ وقت دلیرانہ کردارکامتقاضی ہے۔( محمد عنصرعثمانی)