ممبئی (ویب ڈیسک)ڈاکٹروں نے 35 منٹ کی سرجری کے بعد شہری کے پیٹ میں پھنسے ٹوتھ برش کو نکال دیا۔یہ واقعہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے دانتوں کی صفائی کرتے ہوئے برش نگل لیا۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ برش کررہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ سے ٹوتھ برش پھسلا اور گلے میں چلا گیا۔واقعے کے کچھ دیر بعد متاثرہ شخص کے اہل خانہ اسے قریبی ہسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے شہری کا ایکسرے کیا تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ برش کہاں موجود ہے۔ڈاکٹروں نے بغیر کسی تاخیر کے مریض کی سرجری کرنے کا فیصلہ اور اور 35 منٹ کے آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے معدے سے ٹوتھ برش نکال لیا۔